پاکستان کے لیے دو ارب ڈالر کا اماراتی قرض رول اوور ہونے کا امکان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کی جانب سے رواں ہفتے دو ارب ڈالر کا قرض رول اوور کیے جانے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے یو اے ای کی جانب سے دو ارب ڈالر کا قرض 1 سال کے لیے مؤخر کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو خط لکھا تھا، یو اے ای سے دو ارب ڈالر کا قرض 23 جنوری تک میچیور ہو رہا تھا۔

وزارت خزانہ کے مطابق یو اے ای کو ایک ارب ڈالر پر تین فیصد اور ایک ارب ڈالر پر 6.5 فیصد منافع ادا کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آفس اور وزارتِ خزانہ کی قرض رول اوور کرانے کے لیے بات چیت جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں