پاکستان کو آئی ایم ایف سے 700 ملین ڈالر کی قسط موصول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عالمی مالیاتی فنڈ [آئی ایم ایف] سے معاہدے کے تحت پاکستان کو 700 ملین [70 کروڑ] ڈالر کی قسط موصول ہو گئی ہے۔

پاکستان کو اب اسٹینڈبائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت اب تک 1٫9 ارب ڈالر کی رقم موصول ہو چکی ہے جبکہ مزید اقتصادی جائزے کے بعد پاکستان کو مزید 1٫1 ارب ڈالر ملیں گے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ گزشتہ سال 15 نومبر کو طے پایا تھا۔

آخری اقتصادی جائزے کے اگلے ماہ مذاکرات ہونا ہے جن کا شیڈول آئندہ عام انتخابات کے باعث تبدیل ہوسکتا ہے، پروگرام کے تحت قرضے کی آخری قسط اپریل میں موصول ہونا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں