چین نے پاک ایران کشیدگی پر ثالثی کی پیش کش کر دی

اچھے دوست پاکستان اور ایران سے کہتے ہیں کہ ہم معاملہ فہمی کے لئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے: چینی قونصل جنرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پاک ایران کشیدگی پر چین کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ کا کہنا ہے کہ پاک ایران اختلافات بات چیت سے حل کیے جا سکتے ہیں۔

یانگ یوڈونگ نے کہا کہ پاک ایران تعلقات پرامن طریقوں سے حل کیے جاسکتے ہیں، دونوں ملکوں سے کہتے ہیں تحمل کا مظاہرہ کریں اور تعلقات اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق آگے بڑھائیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ تعلقات عالمی اقدار کے مطابق آگے بڑھائیں، پاکستان اور ایران بیٹھ کر بات چیت سے مسائل حل کر سکتے ہیں، چین اچھے دوست پاکستان و ایران سے کہتا ہے ہم کردار کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین پاک ایران اختلافات دور کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

قبل ازیں پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ایران کی جانب سے ہونے والے حملے پر چین کی وزارت خارجہ کا بیان سامنے آیا تھا۔ بیان میں اس معاملے پر چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ایران اور پاکستان سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین سے کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کا مطالبہ کرتے ہیں، امن واستحکام کو برقرار رکھنے کے لئے دونوں ملک مل کر کام کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں