سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا افراتفری، مایوسی پھیلانا چاہتا ہے؛ تحقیق ضروری ہے: آرمی چیف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کا مقصد بے یقینی، افراتفری اور مایوسی پھیلانا ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی خبروں کی تحقیق بہت ضروری ہے۔ تحقیق اور مثبت سوچ کے بغیر معاشرہ افراتفری کا شکار رہتا ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، پاکستان اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

سپہ سالار نے مزید کہا کہ ہمیں پاکستان کے روشن مستقبل پر کامل یقین اور اپنے اسلاف کی میراث کو قائم رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو اس بات کا یقین ہونا چاہئے کہ وہ ایک عظیم وطن اور قوم کے سپوت ہیں، ہمارے ملک کے نوجوان اس قوم و ملک کی روشن روایات، اقبال اور قائد کے خوابوں کی تعبیر کے امین ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں