بھارت نے پاکستانی سرزمین پر شہریوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا: سیکریٹری خارجہ

سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد نے پاکستانی سرزمین پر ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان کے سکریٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرزمین پر قتل کے دو واقعات میں انڈین ایجنٹس کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔

جمعرات کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سائرس سجاد نے کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے شواہد کی بنیاد پر بے نقاب کیا کہ محمد ریاض اور شاہد لطیف کے قتل کی منصوبہ بندی میں انڈین شہری اشوک کمار آنند اور یوگیش کمار ملوث ہیں۔

سیکریٹری خارجہ نے بتایا کہ ٹارگٹ کلر عمیر نے پانچ ٹارگٹ کلرز کی ٹیم بنائی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عمیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، قاتل عمیر بارہ اکتوبر کو ملک سے باہر فرار ہو رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب یہ قتل کیے گیے تو بھارتی سوشل میڈیا کے سرکلز میں خوشی کا اظہار کیا گیا، ان کے رابطوں، ادائیگیوں اور دیگر پشت پناہی کے تمام شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں