سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف [پی ٹی آئی] کے صدر پرویز الٰہی کو صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

عدالت عظمیٰ نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی زیر سربراہی تین رکنی بینچ نے پرویز الٰہی کو پی پی 32 گجرات سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی۔

عدالت نے پرویز الٰہی کا نام اور انتخابی نشان بیلٹ پیپر پر چھاپنے کا حکم جاری کر دیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد پرویز الٰہی نے دیگر تمام انتخابی حلقوں سے دستبرداری اختیار کرلی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں