بینک دولت پاکستان کا تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ

تمام نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہو چکا ہے: گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بینک دولت پاکستان (ایس بی پی) نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ نئے نوٹوں کو بین الاقومی سکیورٹی فیچرز کے تحت چھاپا جائے گا۔

نئے نوٹوں کو رنگ، سیریل نمبرز، ڈیزائن اور ہائی سکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔

جمیل احمد نے کہا کہ تمام نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہو چکا ہے، امید ہے مارچ تک مکمل ہو گا۔

سٹیٹ بینک ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں جعلی نوٹوں کی شکایات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں