سائفر کیس میں عمران، شاہ محمود کو سزا، سٹاک ایکسیچنج میں شدید مندی

گذشتہ روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی تھی، سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 15 ارب اور 76 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے تھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج کے بیچ مارک کے ایس ای -100 انڈیکس میں 11 سو سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق ایک بج کر 13 منٹ پر کے ایس ای -100 انڈیکس 1136 پوائنٹس کمی کے بعد 61 ہزار 637 پر آگیا، جو گزشتہ روز 62 ہزار 773 پر بند ہوا تھا۔

گذشتہ روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 63 ہزار کی نفسیاتی سطح سے بھی نیچے آ گیا تھا۔

پیر کو سرمایہ کاروں کے 1 کھرب 15 ارب اور 76 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے تھے۔

سٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث 100 انڈیکس 1095 پوائنٹس کمی کے ساتھ 62 ہزار 773 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جبکہ 30 انڈیکس 21145.85 پر بند ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں