انتخابات سے قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

نگراں حکومت نے انتخابات سے قبل عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13روپے 55 پیسے اضافےکی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے ہو گئی۔

ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر دو روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے، اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 278 روپے 96 پیسے ہو گئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ 15روز کے لیے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری دی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری کی رات 12بجے سے 15 فروری تک ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں