ٹانک میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے کوٹ اعظم میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے جاری پولنگ کے موقع پر خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

کوٹ اعظم میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی الیکشن کی ڈیوٹی پر سکیورٹی دے رہی تھیو جس دوران اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جبکہ واقعے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر ٹانک محمد شعیب نے بتایا کہ کوٹ اعظم میں پولنگ جاری ہے، کوٹ اعظم میں کسی بھی جگہ پولنگ سٹیشن پر حملہ نہیں ہوا، حملہ سیکورٹی فورسز کی گشت پارٹی کی گاڑی پر ہوا ہے، میڈیا پرپولنگ کے عملے پر حملے کی خبریں غلط ہیں۔

خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل حکومت کی جانب سے ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں جاری عام انتخابات کے دوران کسی بھی غیرمتوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر عام انتخابات کے دوران ملک بھر میں سکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر 5 لاکھ سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

انتخابات کے دوران سکیورٹی کے لیے پہلے درجے پر پولیس، دوسرے درجے پر پیرا ملٹری فورسز، آخری اور تیسرے درجے میں پاک فوج کو بطور کوئیک رسپانس فورس تعینات کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں