انتخابات کے پرامن اور تشدد سے پاک انعقاد پر پاک فوج کی قوم کو مبارکباد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان افواج نے عام انتخابات کے پُرامن انعقاد پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عام انتخابات کے پرامن اور تشدد سے پاک انعقاد پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مسلح افواج کو فخر ہے کہ انہوں نے مقدس انتخابی عمل کے انعقاد کے دوران سکیورٹی فراہم اور سول اداروں کی مدد کی اورآئین پاکستان کے مطابق اہم کردار ادا کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 6000 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر 137000 فوجی اہلکاروں اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی اور 7800 سے زیادہ کوئک رسپانس فورس کے دستوں کے ساتھ عوام کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں