عام انتخابات: قومی اسمبلی سمیت تین صوبائی اسمبلیوں میں آزاد امیدواروں کی برتری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

گذشتہ روز پاکستان کی چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے بھی پولنگ ہوئی، قومی اسمبلی کے برعکس صوبائی اسمبلیوں کی زیادہ تر نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ پاکستانی میڈیا پر اب تک سامنے آنے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کچھ یوں ہیں۔

پنجاب کی صورت حال

جیو نیوز کے مطابق پنجاب کی 296 نشستوں میں سے 252 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ ان نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے اب تک 120 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، لیکن اسے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بھی اب تک 116 نشستیں جیت چکی ہے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے بھی آٹھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

سندھ کی صورت حال

سندھ کو پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے اور الیکشن 2024 کے اب تک سامنے آنے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق بھی پاکستان پیپلز پارٹی کو واضح برتری حاصل ہے۔

جیو نیوز کے مطابق مجموعی طور پر 130 نشستوں میں سے 104 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں، جن میں سے 78 پیپلز پارٹی کے حصے میں آئیں۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے بھی 14 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جب کہ آزاد امیدواروں نے صرف آٹھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔


خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے نتائج

خیبرپختونخوا میں مسلسل تیسری مرتبہ پاکستان تحریک انصاف کو عوامی تائید ملتی دکھائی دی۔

مقامی میڈیا کے مطابق اسمبلی کی 113 نشستوں میں سے 99 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آ چکے ہیں، جن میں سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 81 نشستیں جیت لی ہیں۔

اس صوبے میں پاکستان مسلم لیگ ن اور جمعیت علما اسلام فضل الرحمان کو بھی پانچ پانچ نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔

بلوچستان میں بھی سخت مقابلہ

صوبہ بلوچستان کی مجموعی 51 نشستوں میں سے 34 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو چکے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق بلوچستان میں اب تک پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن نے سات سات نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اور آزاد امیدواروں نے پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں