موبائل، انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ آج پولنگ ختم ہونے کے بعد ملک کے بیشتر حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں اور جلد ہی پورے ملک میں سروسز مکمل بحال ہو جائیں گی۔

حکومت نے آج صبح بتایا تھا کہ سکیورٹی صورت حال کی بنا پر موبائل سروس بند کر دی گئی ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس بحال کرنے کا دعوی کیا ہے، لیکن اس کے برعکس اکثر شہروں میں عوام موبائل فون سروسز سے اب بھی محروم ہیں۔

پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ کراچی سمیت دیگر بڑے شہروں میں پولنگ سٹیشنوں پر عوام کی قطاریں دیکھی گئیں، جن کا کہنا تھا کہ موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث پولنگ کا عمل سست روی کا شکار ہوا اور انہیں اپنے ووٹوں کی تفصیلات معلوم کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جن علاقوں میں موبائل فون سروس بحال ہو گئی ہے ان میں راول پنڈی ڈویژن، ٹیکسلا، گوجر خان، چکری، بکھر، سرگودھا، لورا لائی اور جھل مگسی شامل ہیں۔

سندھ کے مختلف شہروں میں بھی موبائل فون سروس جزوی بحال ہوئی ہے۔ تاہم کراچی اور پنجاب کے متعدد شہروں میں اب تک موبائل فون کے سگنل شروع نہیں ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں