ماہ جنوری میں بیرون ملک سے 2.4 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئی: سٹیٹ بینک آف پاکستان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ماہ جنوری 2024 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 2.4ارب ڈالر کی ترسیلات زر ملک میں بھیجی۔

پیر کو سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2024 کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 2.4 ارب ڈالر کی آمد ریکارڈ کی گئی۔ نمو کے لحاظ سے جنوری 2024 کے دوران تارکین وطن کی ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 0.6 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 26.2 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

بیان کے مطابق مالی سال 2024 کے پہلے سات ماہ کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 15.8 ارب ڈالر کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں