میانوالی میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام

ڈی پی او میانوالی موقعے پر موجود ہیں اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے: پنجاب پولیس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے ضلع میانوالی میں قبول خیل کے مقام پر دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

پولیس کے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘پنجاب پولیس بین الصوبائی سرحدی چوکیوں پر ہائی الرٹ ہے اور ایک بار پھر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا جس کے بعد سرچ آپریشن جاری ہے۔‘

ترجمان پنجاب پولیس کے بیان کے مطابق ’12 سے 13 دہشت گردوں نے رات گئے قبول خان چیک پوسٹ میانوالی پر تین اطراف سے حملہ کیا۔ دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر جدید اسلحہ سے شدید فائرنگ کی‘

ترجمان کے مطابق ’چیک پوسٹ پر تعینات پولیس جوانوں نے بہترین حکمت عملی جدید ٹیکنالوجی سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا۔‘

پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او میانوالی موقعے پر موجود ہیں اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

نگران وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یہ حملہ ناکام بنانے پر پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے بیان میں کہا گیا کہ ’پنجاب پولیس کے جوانوں نے دلیری سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے۔‘

جبکہ آئی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ ’سرحدی چیک پوسٹس پر پنجاب پولیس کے جوان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن سولجرز ہیں۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں