اسلام آباد: نوجوان ٹینس پلئیر کی ٹورنامنٹ کے دوران دل کے دورے سے وفات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کراچی سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ٹینس پلیئر زینب علی نقوی اسلام آباد میں انتقال کر گئی۔

اطلاعات کے مطابق نوجوان پلئیر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن [آئی ٹی ایف] ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں موجود تھی۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن [پی ٹی ایف] کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ زینب علی نقوی میچ کھیل کر نہانے گئیں اور جب کافی دیر تک وہ واپس نہیں لوٹیں تو واش روم کا دروازہ توڑا گیا۔

ٹینس فیڈریشن نے بیان میں کہا کہ دروازہ توڑے جانے کے بعد دیکھا تو ان کا انتقال ہو چکا تھا۔

زینب علی کی وفات کے افسوس میں جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے آج کے تمام میچز منسوخ کر دیے گئے جب کہ ساتھی کھلاڑیوں نے ان کی موت کے غم میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

نوجوان ٹینس پلیئر زینب علی نقوی ایک باصلاحیت کھلاڑی تھی جنہوں نے کم عمری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ پی ٹی ایف کے مطابق زینب علی متعدد جونیئر ٹینس ٹورنامنٹس جیت چکی تھیں۔

زینب نقوی کراچی اور سندھ کی سطح پر مخلتف ایونٹس جیت چکی تھیں۔ وہ اس وقت کراچی ریجن کی نمبر ون جونیئر ٹینس پلیئر تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں