اتحادی حکومت کی تشکیل کا اعلان، سٹاک ایکسچینج میں تیزی

انڈیکس میں آج 1000 پوائنٹس سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم ، مسلم لیگ ق سمیت دیگر اتحادی حکومتوں کی جانب سے حکومت کی تشکیل کے اعلان کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روزکاروبار کے دوران 100 انڈیکس 62,432.25 تک پہنچ گیا ۔

عام انتخابات کے بعد نئے ہفتے کے پہلے دن سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان برقرار رہا تھا۔ گزشتہ روز منگل کے دن کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 61,226.92 پر پہنچ گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں