پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا آج سے رنگارنگ آغاز

افتتاحی میچ میں قلندرز اور یونائیٹڈ مد مقابل ہوں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا آج سے آغاز ہو رہا ہے جس میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کا مقابلہ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہو گا۔

لیگ کے نویں ایڈیشن کا آغاز آج سے لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم ہوگا جس میں قلندرز اور دو مرتبہ کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہو گی۔

ایک ماہ تک چلنے والے اس ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے جس کے پہلے مرحلے کے میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کی میزبانی کراچی اور راولپنڈی کریں گے۔

اس کےعلاوہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کی میزبانی بھی اس مرتبہ کراچی کو دی گئی ہے اور 17 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل کھیلا جائے گا، ایونٹ کے 34 میچوں میں سے سات ڈبل ہیڈر ہوں گے۔

ٹورنامنٹ میں کراچی سب سے زیادہ 11میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں کوالیفائر، دو ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔

لاہور کا قذافی اسٹیڈیم اور راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم نو، نو میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ ملتان میں پانچ میچز کھیلے جائیں گے۔

ابتدائی تین سال تک شاندار ترانے گانے والے علی ظفر نے کئی سالوں کے بعد اس سال ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کے ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے اور یہ ترانہ بھی بے پناہ مقبول ہوا ہے۔

ٹورنامنٹ کے نویں ایڈیشن کی رنگارنگ افتتاحی تقریب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی جس میں علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری بینڈ پرفارم کرے گا۔

تقریب شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گی جس میں شاندار آتش بازی اور لیزر شو کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ رنگارنگ افتتاحی تقریب کے بعد میچ ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں