اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے شہریار آفریدی ایم پی او نظر بندی کیس میں عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے پیر کو عرفان میمن کی استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے منگل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا، تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے عرفان نواز میمن کے "ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری" بھی جاری کیے۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹس، ڈی سی اسلام آباد کا نام ای سی ایل پرڈالنا یقینی بنائیں۔

عدالت نے قرار دیاکہ استثنیٰ درخواست منظوری کے باوجود پیش نہ ہوکر ڈی سی نے بادی النظرمیں توہین عدالت کی لہٰذا نظام انصاف میں رکاوٹ بننے پرکیوں نہ ڈی سی اسلام آباد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

عدالت نے چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے آئی جیز کو حکم دیا کہ ڈی سی اسلام آباد جہاں ملیں انہیں گرفتار کر کے صبح نو بجے عدالت میں پیش کیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو گرفتار کر کے 21 فروری بروز بدھ صبح نو بجے پیش کرنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی ان نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی بھی ہدایت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں