ریحام خان کی اپنے سے چھوٹی عمر کے شوہر سے شادی پر تنقید کا جواب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ٹی وی میزبان اور صحافی ریحام خان نے شکوہ کیا ہے کہ انہوں نے خود سے کم عمر لڑکے سے شادی کی تو انہیں طعنے دیے جانے لگے جب کہ ان کے پہلے شوہر ان سے 16 اور دوسرے 22 سال بڑے تھے۔

ریحام خان نے یوٹیوب کی ایک پوڈکاسٹ سیریز میں اپنی کم عمر مرد سے تیسری شادی سمیت خود سے زائد العمر مردوں سے پہلی شادیاں کرنے کے معاملے پر کھل کر بات کی۔

ریحام خان نے یہ بتایا کہ جس مرد سے انہوں تیسری شادی کی، ان کی بھی ان سے تیسری شادی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر بعض مرد جھوٹ بولتے ہیں کہ ان کی طلاق ہوچکی ہے لیکن درحقیقت انہوں نے پہلی بیوی کو طلاق نہیں دی ہوتی، اس لیے انہوں نے تصدیق کے لیے اپنے شوہر کے تمام طلاق نامے بھی دیکھے تھے۔

ریحام خان نے شکوہ کیا کہ انہیں یہ طعنے دیے جاتے ہیں کہ انہوں نے خود سے کم عمر مرد سے تیسری شادی کرلی جب کہ ایسے طعنے مردوں کو نہیں دیے جاتے۔

انہوں نے مثال دی کہ انہوں نے پہلی شادی خود سے 16 سال زائد العمر جب کہ دوسری شادی خود سے 22 سال زائد العمر مرد سے کی لیکن لوگوں نے اس وقت مردوں کو طعنے نہیں دیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں