پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو طلب، نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان نےپنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے نوٹیفیکیشن پر دستخط کرتے ہوئے جمعہ کو اجلاس بلا لیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10بجے ہو گا، پنجاب اسمبلی اجلاس میں نو منتخب ارکان حلف لیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نومنتخب ارکان سے حلف لیں گے۔

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن 137 اراکین کے ساتھ سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی پارٹی ہے جبکہ آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں