پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس، نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے جمعہ کے روز ہونے والے پہلے اجلاس میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے۔

اسپیکر سردار سبطین خان کی سربراہی میں نمازِ جمعہ کے وقفے کے بعد ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو ارکان کی حلف برداری کا عمل شروع ہوا۔

پنجاب اسمبلی میں آج 313 اراکین نے حلف اٹھایا ہے جن میں سنی اتحاد کونسل کے 98 اور مسلم لیگ ن کے 201 ارکان شامل ہیں۔ اراکین نے حلف اٹھانے کے بعد رجسٹر پر دستخط کیے۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے لیے آج کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جائیں گے اور کل خفیہ رائے شماری کے ذریعے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں