ساتویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مشقوں کا افتتاح، سعودی عرب بھی شریک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان انٹرنیشنل آرمی ٹیم اسپرٹ (پی اے ٹی ایس) کی ساتویں مشق کا انعقاد قومی انسداد دہشت گردی سینٹر پبی میں اتوار کو ہوا جس میں سعودی عرب سمیت 20 ممالک کے ملٹری مبصرین نے شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ [آئی ایس پی آر] کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ نے 60 گھنٹوں کی طویل پٹرولنگ مشق کا افتتاح کیا۔

اس مشق کا مقصد پیچیدہ عالمی سکیورٹی ماحول میں فوجی تعاون بڑھانے کے لیے فوجی استعداد بڑھانا ہے۔

اس مشق میں پاکستان کے علاوہ بحرین، اردن، قزاقستان، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، قطر، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکیہ، امریکا اور ازبکستان کلیدی شراکت دار جبکہ آذربائیجان، بیلاروس، چین، میانمار، جرمنی، انڈونیشیا، جاپان اور اومان نے بطور ملٹری مبصر مشق کو دیکھا۔

پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ ایک مشن کے لیے مخصوص اور ٹاسک پر مبنی پیشہ ورانہ فوجی مشق ہے، جو پاکستان میں ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔

مشق میں جسمانی فٹنس، ذہنی چستی/مضبوطی اور پیشہ ورانہ فوجی مہارت کے اعلی معیار پر توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ قریبی اور حقیقی ماحول میں چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فوری فیصلہ کیا جاسکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں