پاکستانی فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر کے لیے ’شاہ عبدالعزیز ایوارڈ‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب نے پاکستانی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو ’شاہ عبدالعزیز تمغہ‘ کا اعزاز عطا کیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی مسلح افواج کے سربراہ جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی نیابت کرتے ہوئے پاکستانی ایئر چیف کو شاہ عبدالعزیز تمغہ پیش کیا۔

تمغہ عطا کرنے کی تقریب میں متعدد عہدیدار موجود تھے۔ (فوٹو ایس پی اے)
تمغہ عطا کرنے کی تقریب میں متعدد عہدیدار موجود تھے۔ (فوٹو ایس پی اے)

اس سے قبل خادم حرمین شریفین اور مسلح افواج کے قائد اعلی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر کو پاک، سعودی تعلقات اور شراکت داری میں اہم کردار ادا کرنے پر شاہ عبدالعزیز فرسٹ کلاس ایوارڈ عطا کرنے کے احکات صادر کیے گئے۔

سعودی مسلح افواج اور پاک فضائیہ کے سربراہان کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ایوارڈ دینے کی تقریب میں سعودی فضائیہ کے سربراہ ترکی بن بندر اور متعدد سعودی عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں