سردار ایاز صادق سپیکر اور غلام مصطفیٰ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کےعہدے کا حلف اٹھا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے سپیکر اور پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ ڈپٹی سپیکر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

سبکدوش سپیکر راجہ پرویز اشرف نے ایاز صادق سے حلف لیا۔

اِس سے قبل قومی اسمبلی ہال میں ہونے والی رائے شماری کے دوران انہوں نے 199 ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ اُن کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے ملک عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کئے۔

دوسرے مرحلے میں ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے رائے شماری کی گئی۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار غلام مصطفی شاہ کو ڈپٹی اسپیکر کے لیے کامیاب قرار دیا۔ انہوں نے 197 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے جنید اکبر امیدوار نے 92 ووٹ حاصل کیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں