پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے گھر بیٹی کی ولادت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر بیٹی کے باپ بن گئے۔

پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر اور راولپنڈی ایکسپریس کہلائے جانے والے شعیب اختر نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کر دی۔

شعیب اختر نے شیئر کردہ تصویر پر لکھا کہ میکائل اور مجدد کو اب ایک بہن مل گئی ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک پیاری سی بیٹی سے نوازا ہے۔

انہوں نے بیٹی کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ ان کے ہاں ’نور علی اختر‘ کی پیدائش عین جمعہ کے وقت 19 شعبان المعظم، یکم مارچ کو ہوئی ہے۔ شعیب اختر نے اپنے مداحوں سے دُعائیں کرنے کی بھی اپیل کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب اختر کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش جولائی 2019 اور پہلے بیٹے کی پیدائش نومبر 2016 میں ہوئی تھی۔

شعیب اختر کو بیٹی کی پیدائش پر ان کے مداحوں، کھلاڑیوں اور شو بز شخصیات نے مبارک باد دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں