وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دوسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے نو منتخب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریب میں نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور دیگر شریک تھے۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوئے۔

حلف اٹھانے کے بعد نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف کو گارڈ آنرپیش کیا، مختلف ممالک کے سفیر بھی اس تقریب میں شریک تھے۔

گارڈ آف آنر کے بعد وزیرا عظم کے دفتر کے عملے کا ان سے تعارف کرایا گیا۔ سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو بھی گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے اتحادی حکومت قائم کی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز شہباز شریف 201 ووٹ حاصل کرکے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے جب کہ ان کے مدمقابل امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں