دبئی : بزنس کانفرنس میں 100 سے زائد پاکستانی و متحدہ عرب امارات کے تاجروں کی شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دبئی میں ہونے والی بزنس کانفرنس میں 100 سے زائد پاکستانی اور متحدہ عرب امارات کے تاجروں نے شرکت کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعاون کے لیے ممکنہ شعبوں کے بارے میں بات چیت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ماہرین نے بھی خصوصی اور تفصیلی بات چیت کی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اماراتی تاجروں کو زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ یہ بات پاکستان کے قونصل جنرل نے منگل کے روز بتائی ہے۔

قونصلیٹ جنرل نے بتایا ہے کہ فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ 'پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی کاروباری برادری کے درمیان تعاون کی دل کی گہرائیوں سے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔'

فیصل ترمذی نے مزید کہا 'پاکستان کے توانائی، زراعت، رئیل سٹیٹ اور آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں اماراتی سرمایہ کاری کو گرمجوشی سے دعوت دیتے ہیں۔ 241 ملین آبادی کے ملک میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے کئی مواقع ہیں۔'

فیصل ترمذی نے مزید کہا 'پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مثالی تعلقات ہیں اور پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارت کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔'

متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات میں دانشوارانہ املاک کے حقوق کے شعبے کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرحمٰن حسن المعینی نے کہا بزنس کانفرنس میں پاکستانی مندوبین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا 'متحدہ عرب امارات اور پاکستان دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے لیے بے پناہ امکانات اور مواقع پیش کرتے ہیں۔' ڈاکٹر عبدالرحمٰن نے دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان جاری بات چیت سے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں