دوران انتخابات مینڈیٹ کی روشنی میں سکیورٹی فرائض انجام دیے: کور کمانڈرز کانفرنس

بعض مذموم عناصرکی جانب سے مایوسی، تفرقہ ڈالنے کے لیے پھیلائی جانے والی غلط اور جعلی خبروں پر تشویش ہے: اعلامیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان فوج کی کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ عام انتخابات 2024 میں مسلح افواج نے مینڈیٹ کے مطابق عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا مگر کچھ عناصر کی جانب سے الزام تراشی کی جارہی ہے جو قابل مذمت ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ [آئی ایس پی آر] کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 263ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں فوجی کمانڈرز نے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

کانفرنس میں آرمی چیف کا کہنا تھاکہ دہشت گردی اور عسکریت پسندی کےخلاف کوششوں کے ثمرات کو مستحکم کرتے رہیں۔

کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں سے ریاست کی پوری طاقت سے نمٹا جائے گا۔

کور کمانڈرز نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دیے گئے مینڈیٹ کے مطابق عام انتخابات کے انعقاد کے لیے عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا، اس سے زیادہ افواج پاکستان کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

فورم نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کچھ مخصوص سیاسی عناصر سوشل میڈیا پر اور میڈیا کے کچھ حصوں کی طرف سے مداخلت کے غیر مصدقہ الزامات کے ساتھ مسلح افواج کو بدنام کیا جارہا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں