لیپ 2024 : سعودی سرمایہ کار گروپ اور سپر نووا کے درمیان شراکت داری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے سرمایہ کار گروپ نے پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیکنالوجی سے متعلق شعبے کے ساتھ اشتراک کر لیا ہے۔ پاکستانی انٹرپرائز ریسورس پلاننگ اور بزنس سلوشنز فراہم کرنے والا ایک بڑا ادارہ ہے۔

پیر کے روز بتایا گیا ہے کہ ریاض میں 4 سے 7 مارچ تک ہونے والے ریاض لیپ ٹیک کنونشن میں شراکت داری کی تقریب ہوئی ہے۔ سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے شراکت داری کا خیر مقدم کیا ہے۔

جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری اور سپرنووا سلوشنز میں یہ ایک اہم سرمایہ کاری ہے۔ سعودی عرب عالمی سطح پر پاکستان کی آئی ٹی صلاحیتوں کا پرچم بردار ہوگا۔'

اس موقع پر احمد فاروق نے سعودی عرب کے ایک اہم سرمایہ کار خالد سعد السبطی کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔ نیز فاروق احمد نے کہا 'پاکستان پر سعودی عرب کا یہ اعتماد عالمی سرمایہ کاروں کی پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی طرف توجہ مبذول کرے گا۔' پاکستانی سفیر احمد فاروق نے لیپ 2024 میں پیر کے روز پاکستان پویلین کا بھی افتتاح کیا ہے۔

پاکستان میں سپر نووا کے چیف ایگزیکٹیو راشد حکیم نے کہا 'یہ سرمایہ کاری اپنی نوعیت کی ایک سرمایہ کاری ہے۔ اس سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کو عالمی سطح پر لے جایا جائے گا۔ پاکستان کی مسابقت، ڈیجیٹل تبدیلی، خدمات و برآمدات میں اضافہ ہوگا۔'

سعودی سرمایہ کار محمد غزالی نے کہا 'سپر نووا' سعودی گروپ کے سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کا ایک اہم حصہ ہے۔ سعودی عرب ویژن 2030 کے اہداف کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ یہ سرمایہ کاری ڈیجیٹل تبدیلی اور جدت لانے کے سعودی ویژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں