گوادر، سیلاب متاثرین کی امداد میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے: وزیر اعظم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیراعظم شہباز شریف نےدورہ گوادر کے موقع پر ہدایت کی ہے کہ موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورہ کے موقع پر آفت زدہ گوادر کا دورہ کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گوادر اور بلوچستان کے دیگر علاقوں کے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عوام کی مدد کے لئے تمام ذرائع بروئے کار لائے گی۔

گوادر کے دورے کے دوران ان کے ہمراہ بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ، گورنر اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

شہباز شریف نے متاثرہ افراد میں امداد بھی تقسیم کی۔ امداد کے دوران گوادر کی ’حق دو تحریک‘ کے ایم پی اے ہدایت الرحمٰن بھی موجود تھے۔

مقامی انتظامیہ نے وزیر اعظم کو ریلیف کی سرگرمیوں پر بریفنگ بھی دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں