حکمران اتحاد کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل

قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد کے ارکان کی مجموعی تعداد 233 ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خالی رہ جانے والی مخصوص نشستیں ملنے کے بعد قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد کے ارکان کی مجموعی تعداد 230 ہو گئی ہے۔

حکمران اتحاد میں شامل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی 123 پیپلز پارٹی کی 73، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) کی 22، مسلم لیگ (ق) کی پانچ، استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی چار اور مسلم لیگ ضیا کی ایک سیٹ ہے۔

حکمران اتحاد میں شامل بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے دو ارکان بھی قومی اسمبلی میں موجود ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں