کراچی میں عائلی جھگڑے سے نالاں باپ نے تین بچوں اور خود کو آگ لگا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

نارتھ کراچی میں باپ نے تین بچوں سمیت خود کو آگ لگا لی، چاروں افراد جھلس کر شدید زخمی، سول برنس وارڈ میں حالت تشویشناک ہے.

واقعہ نارتھ کراچی سیکٹر فور میں پیش آیا جہاں عارف نامی شخص نے مبینہ طور پر گھر کے قریب گراؤنڈ میں اپنے بچوں پانچ سالہ حوریہ، چار سالہ ایمان اور تین سالہ غلام حسین سمیت خود کو بھی آگ لگا کر خود سوزی کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق عارف فروٹ کا ٹھیلا لگاتا تھا اور اس نے دو شادیاں کر رکھی تھیں، عارف کے پہلی بیوی سے بیٹے امان کے مطابق والد نے دوسری شادی کر رکھی تھی اور جھلسنے والے تینوں بچے اسکے سوتیلے بھائی بہن ہیں، امان کے مطابق بچوں کی والدہ کا آٹھ ماہ قبل انتقال ہو چکا ہے اور انکا والد اپنی مرحومہ بیوی کے بچوں سمیت ان کے ساتھ ہی رہائش پزیر تھا۔

بیٹے امان کے مطابق ان کا والد فی الحال کوئی کام نہیں کرتا تھا تاہم گھر میں پیسوں کی کوئی تنگی نہیں تھی، رات کھانے کے بعد وہ تینوں بچوں کو لے کر گھر سے باہر نکلا اور کچھ دیر بعد اس واقعے کی اطلاع ملی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں انکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں