رُوٹ ٹو مکہ کو کراچی ایئرپورٹ سے جلد شروع کرنے کے منتظر ہیں: مراد علی شاہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ نے سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات میں کراچی ایئر پورٹ کو رُوٹ ٹو مکہ کے ساتھ جلد سے جلد منسلک کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کے لوگوں کے لیے رُوٹ ٹو مکہ کی اہمیت غیر معمولی ہے اور یہ منصوبہ گراں قدر ہے، اس لیے اس پر کراچی ایئرپورٹ سے عمل درآمد بھی جلد شروع کیا جائے۔

رُوٹ ٹو مکہ مملکت کے ویژن 2030 کے انیشی ایٹیو کا حصہ ہے۔ جس کا مقصد عازمین حج کو پاکستان کے مختلف شہروں سے براہ راست سعودی عرب تک رسائی میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ اس انیشی ایٹیو کے ذریعے پاکستانی عازمین حج کے لیے سعودی عرب جانے کا پراسس آسان اور سادہ ہوجائے گا۔

رُوٹ ٹو مکہ کا پائلٹ پراجیکٹ 2019 میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے شروع کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے والے ہزاروں عازمین حج نے سعودی عرب جانے کے لیے اس انیشی ایٹیو کا فائدہ اٹھایا ہے۔ نتیجتاً پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے عازمین حج کی سعودی عرب میں رسائی آسان تر ہو گئی ہے۔

اس انبیشی ایٹیو کے تحت اسلام آباد کے علاوہ لاہور، کوٹہ، پشاور اور کراچی کے ایئر پورٹ کو رُوٹ ٹو مکہ کے ستاھ منسلک کیا جانا ہے۔ اس بارے میں پاکستان اور سعودی عرب کی حکومتوں کے درمیان پچھلے سال مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے جا چکے ہیں۔

کئی دو طرفہ ملاقاتوں کے بعد اکتوبر 2023 میں یہ طے کیا گیا کہ لاہور اور کراچی کو بھی اس انیشی ایٹیو کے ساتھ منسلک کیا جائے۔ تاکہ دونوں بڑے شہروں سے متعلق عازمین حج بھی جدید ترین سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کے ساتھ ملاقات میں اس منصوبے کو سراہا اور اسے کراچی سے جلد سے جلد مکمل ہونے کے لیے سندھ اور پاکستان بھر کی عوام کے بےچینی سے انتظار کرنے کا ذکر کیا۔

واضح رہے اسی ہفتے سعودی عرب کے ایک اعلیٰ وفد نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور رُوٹ ٹو مکہ کے سلسلے میں اپنے سروے مکمل کیا۔ اس دوران امیگریشن، کسٹم، اینٹی نارکاٹکس، اے ایس ایف اور سول ایوی ایشن کے حکام نے بھی شرکت کی اور اپنی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں