سعودی سفیر کی وزیر اعظم سے ملاقات، شاہ سلمان اور ولی عہد کا پیغام پہنچایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے نومنتخب وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات پیر کے روز ہوئی۔ سعودی عرب کے سفیر نے وزیر اعظم پاکستان کو سعودی عرب کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور یقین دلایا کہ سعودی قیادت ان کی ہر شعبے میں بھر پور حمایت اور مدد کے لئے تیار رہے گی۔

سعودی سفیر نے اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کو دوبارہ منتخب ہو کر یہ اہم عہدہ سنبھالنے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں پر مبنی پیغام پہنچائے۔

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ برادرانہ اور تاریخی تعلقات کا حوالہ دیا اور سعودی قیادت کی طر سے نیک تمناؤں پر ہدیہ تشکر پیش کیا۔

واضح رہے سعودی سفیر پہلے غیر ملکی سفیر تھے جنہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد اپنے دفتر میں خوش آمدید کہا ہے۔

شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے ہر مشکل گھڑی میں آزمائے ہوئے دو طرفہ تعلقات کا ذکر کیا اور کہا یہ تعلقات دونوں کے درمیان تذویراتی اور اقتصادی تعاون و شراکت داری اورباہمی مفاد پر مبنی ہیں۔انہوں نے ملاقات کے دوران پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا بھی بطور خاص ذکر کیا۔

وزیر اعظم نے سعودی ' انیشیٹو ' روڈ ٹو مکہ کو پاکستان میں وسعت دینے پر تعریف کی اور کہا یہ پاکستانی عازمین حج کے لئے بڑی قابل قدر سہولت ثابت ہوگی۔

سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ مملکت ہمیشہ پاکستان کے لئے ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر ساتھ رہے گی۔ نیز پاکستان کو مضبوط، مستحکم اور ایک ترقی کرتے خوشحال ملک کے طور پر دیکھنے کی آرزو مند رہے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں