پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کے حجم میں سات ماہ کے دوران نمایاں اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں رواں مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 50.29 فیصد اور سعودی عرب سے درآمدات میں 38 فیصدکا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سعودی عرب کو برآمدات سے ملک کو 386.20 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 50.29 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب کو 256.96 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

جنوری میں سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات کا حجم 57.97 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر میں 52.61 ملین ڈالر اور گزشتہ سال جنوری میں 35.58 ملین ڈالر تھا۔

مالی سال 2023 میں سعودی عرب کو مجموعی پاکستانی برآمدات کا حجم 504.15 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعداد و شمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سعودی عرب سے درآمدات کا حجم 2.78 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب سے درآمدات کا حجم 2.02 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں