وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پاکستان میں سعودی سفیر سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیداحمد المالکی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت داخلہ کے ایکس اکائونٹ کے مطابق جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی سفیر سے ملاقات کی۔

سعودی سفیر نے وفاقی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر محسن نقوی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سعودی سفیر نے پنجاب میں غیر معمولی رفتار اور اعلی معیار سے ریکارڈ مدت میں عوامی منصوبوں کی تکمیل پر محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون پر سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر آزمائش میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ سعودی عرب پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے۔پاکستانی قوم کو سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے۔

انہوں نےکہا کہ آپ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مضبوط تر بنانے کے لئے مثالی کردار ادا کیا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دوستی پر ہم سب کو ناز ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں