پاکستان: سینیٹ کی چھ نشستوں پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ میں چھ خالی نشتوں پر انتخابات کے لیے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ان ضمنی انتخابات میں سندھ ، بلوچستان اور اسلام آباد کی سیٹوں پرووٹنگ جاری ہے۔

اسلام آباد کی ایک، سندھ کی دو اور بلوچستان کی تین خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح 9 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

سینیٹ کی نشست کے لیے اسلام آباد سے سنی اتحاد کونسل کے الیاس مہربان اور پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں۔ اسلام آباد کی نشست کے لیے ووٹنگ قومی اسمبلی میں ہو رہی ہے۔

بلوچستان سے سینیٹ کی 3 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے 7 امیدوار میدان میں ہیں۔

یاد رہے کہ سینیٹ کی 6 نشستیں یوسف رضا گیلانی، مولانا عبدالغفور حیدری، نثار کھوڑو، جام مہتاب، پرنس احمد عمر اور سرفراز بگٹی کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں