وزیراعظم کی وزرا کے ہمراہ جی ایچ کیو آمد، آرمی چیف نے استقبال کیا، آئی ایس پی آر

حکومت مسلح افواج کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانے کے لیے درکار تمام وسائل فراہم کرے گی: شہباز شریف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جمعہ کے روز جنرل ہیڈ کوارٹرز ر اولپنڈی کا دورہ کیا اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک فوج کے عزم کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترتی رہے گی۔ وزیر اعظم و کابینہ ارکان کا آرمی چیف نے استقبال کیا۔ وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔وزیر اعظم نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم گارڈ آف آنر کا معائنہ کر رہے ہیں: فوٹو آئی ایس پی آر
وزیر اعظم گارڈ آف آنر کا معائنہ کر رہے ہیں: فوٹو آئی ایس پی آر

دورے کے دوران وزیر اعظم اور کابینہ کے ارکان نے عسکری قیادت کے ساتھ قومی سلامتی، علاقائی استحکام اور فوجی تیاریوں کے امور پر بات چیت کی۔ وزیراعظم کو موجودہ سیکورٹی ماحول،سیکورٹی خطرات سے نمٹنے اور انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت، آپریشنل تیاریوں اور قربانیوں کو سراہا اور ملک کی علاقائی سالمیت کے تحفظ اور امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک فوج کے عزم کو سراہا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جنرل ہیڈکوارٹرز میں شہدا کی یادگار پر حاضری: فوٹو آئی ایس پی آر
وزیر اعظم شہباز شریف کی جنرل ہیڈکوارٹرز میں شہدا کی یادگار پر حاضری: فوٹو آئی ایس پی آر

وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ حکومت مسلح افواج کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانے کے لیے درکار تمام وسائل فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے استحکام میں مسلح افواج کے کردار کو اجاگر کیا۔

جی ایچ کیو دورے کے موقع پر وزیر اعظم اور ان کے وفد کو بریفنگ: فوٹو آئی ایس پی آر
جی ایچ کیو دورے کے موقع پر وزیر اعظم اور ان کے وفد کو بریفنگ: فوٹو آئی ایس پی آر

آرمی چیف نے دورے اور فوج پر مکمل اعتماد پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترتی رہے گی اور پاکستان کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں حکومت کی بھرپور حمایت کرے گی۔ اس دورے کے حوالے سے سویلین اور فوجی قیادت نے قومی مفادات کو برقرار رکھنے اور خوشحال اور محفوظ پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں