بحرینی نیشنل گارڈز کےکمانڈراورپاک فوج کےسربراہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بحرین کے نیشنل گارڈز کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ نے پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ ملاقات پاک آرمی کے ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔

اس موقع پر دو طرفہ فوجی تعلقات، تعاون ، فوجی تربیت، دفاعی چیلنجوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی تعاون کے فروغ کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

جنرل سید عاصم منیر نے سیکورٹی سے متعلق امور میں دو طرفہ تعاون و اشتراک بڑھانے پر زور دیا تاکہ پاکستان اور بحرین کے لئے مشترکہ چیلنجوں کا تدارک کیا جاسکے اور خطے میں امن کا فروغ ممکن بنایا جا سکے۔

پاک فوج کے سربراہ نے جنرل سید عاصم منیر نے کہا ' پاکستان روائتی طور پر بحرین کے ساتھ مضبوط دفاعی ، سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔'

دونوں عسکری قائدین نے اس موقع پر دو طرفہ فوجی تعاون کے سلسلے میں مشترکہ فوجی تربیتی امور کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ مشترکہ نوعیت کے سلامتی امور، چیلنج اور ایک دوسرے کے لیے حمایت کی بات ہوئی نیز دہشت گردی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل عاصم منیر نے بحرین کے ساتھ فوجی معاہدات اور تعاون میں اضافے کے حوالے سے پاکستان اور پاک فوج کی گہری کمٹمنٹ کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں