سعودی ولی عہد کا شہباز شریف کو ٹیلی فون، پاکستان کی حمایت کا اعادہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان کے لیے اپنے ملک کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

ہفتے کو ریڈیو پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ان کی جانب سے بھیجے گئے تہنیتی پیغامات پر بھی شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے اس موقعے پر خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و تندرستی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا بھی اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے بے پناہ محبت اور احترام کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے سعودی قیادت اور سعودی عوام کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ ماہ مقدس کی بدولت تمام دنیا کے مسلمانوں کے لیے امن و خوشحالی ہو، پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی، ثقافتی اور گہرے بردرانہ تعلقات ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی، گہرے اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے اور دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

انہوں نے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر سعودی عرب کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام ان کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم کے نیک جذبات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں میں قریبی تعلقات ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کے لیے اپنے ملک کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں