سٹیٹ بینک آف پاکستان کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے سود کی شرح کو 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمیٹی کے مطابق گزشتہ توقعات کے مطابق مالی سال 2024 کی دوسری ششماہی کے دوران مھنگائی میں واضح طور پر کمی دیکھی گئی۔

کمیٹی نے نوٹ کیا کہ فروری میں تیزی سے کمی کے باوجود مہنگائی بدستور بلند سطح پر ہے۔

سٹیٹ بینک کے بیان کے مطابق ایم پی سی کا تجزیہ تھا کہ ان حالات کی بنا پر محتاط طرز عمل اور موجودہ زری موقف درکارہے تاکہ مہنگائی کو کم کر کے ستمبر 2025ء تک 5-7 فیصد کی ہدفی حدود میں لایا جاسکے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال معاشی نمو 2 سے 3 فیصد رہے گی اور معاشی نمو میں زرعی شعبے کی کارکردگی اہم ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں