سعودی عرب کے وزیر دفاع کی پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ"سعودی عرب - پاکستان کے تاریخی اور مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں۔ سعودی عرب اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے خیر خواہ رہے ہیں"-

پاکستان کا دورہ کرنے پر آرمی چیف نے سعودی عرب کے وزیر دفاع کا شکریہ ادا کیا۔ معزز مہمان نے بھی یوم پاکستان پریڈ میں بطور گیسٹ آف آنر مدعو کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا-

قبل ازیں سعودی عرب کے وزیر دفاع عزت مآب شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود یوم پاکستان کی خصوصی پریڈ میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچے۔ سعودی عرب کے وزیر دفاع کا نور خان ائیر بیس پہنچنے پر پرتباک استقبال کیا گیا-

شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کی مسلح افواج کی مشترکہ یومِ پاکستان پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں آمد پر وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا استقبال کیا- شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے شاندار جوائنٹ سروسز پریڈ دیکھی-

پاکستان کے ایک روزہ کامیاب دورے کے بعد سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز وطن واپس روانہ-روانگی سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہزادہ خالد بن سلمان کو نور خان ائیر بیس سے خدا حافظ کہا-

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں