سعودی وزیر دفاع کی یوم پاکستان کی پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان آل سعود نے اسلام آباد میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

شکرپڑیاں پریڈ گراونڈ میں تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت سروسزچیف نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ وفاقی وزرا ارکان اسمبلی اور پاکستان میں غیر ملکی سفرا شریک ہوئے۔

پاک فوج کے مختلف یونٹوں کے دستوں نے سلامی پیش کی جبکہ پاک فضائیہ کے جدید طیارے جے ایف 17، ایف سولہ اور میراج طیارے نے فضائی مظاہرہ کیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان کی پریڈ وینیو میں آمد۔ تصویر بشکریہ پی ٹی وی سکرین گریب
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں