کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں: صدر مملکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

صدر مملکت صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں

کریں گے، کسی کو ملک کا امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

صدر مملکت صدر آصف زرداری نے یوم پاکستان پر پریڈ تقریب سے خطاب میں کہا کہ پوری قوم کو یوم پاکستان مبارک ہو، آج کا دن ہمارے لیے قومی اہمیت کا حامل ہے، اس دن برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے ایک الگ وطن کا مطالبہ کیا۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ قائد اعظم کی دور اندیش قیادت نے جدوجہد سے آزاد ریاست قائم کی، عہد کرتے ہیں پاکستان کی ترقی، سلامتی کو جان سے زیادہ عزیز رکھیں گے، قیام پاکستان سے اب تک ملک مختلف نشیب وفراز سے گزرا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود مختلف شعبوں میں ترقی کی منازل طے کیں، پاکستان دفاعی اعتبار سے مضبوط ملک ہے، پاکستان کو مختلف معاشی، سماجی اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے،بے روزگاری اور غربت جیسے بڑے چیلنجز ہیں، خوشی ہے انتخابی عمل کے بعد جمہوری حکومت قائم ہو چکی۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے تمام مشکلات کا ملکر حل نکالیں، ماضی کی طرح آج بھی پاکستان کو ان چیلنجز سے نکال سکتے ہیں، معاشی مسائل کے حل اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی قائم کی گئی۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کے تحت مختلف شعبوں میں ترقی لائی جائے گی، انسانی وسائل کی ترقی، زراعت، آئی ٹی و دیگر شعبوں پر خصوصی توجہ دینا ہو گی، امید ہے ایس آئی ایف سی کا منصوبہ معیشت کیلئے مثبت ثابت ہوگا۔

صدر مملکت نے کہا کہ قوم مایوس نہ ہو، پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط، خود کفیل بنانے کیلئے پرعزم ہیں، تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش کرتا ہوں مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کریں، تمام سیاسی جماعتیں سیاسی مفادات ایک طرف رکھ کر ملکی خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں۔

پی آئی ڈی فوٹو

انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے مسائل کے حل، معاشی استحکام کے لیے یکسوئی سے کام کریں، تمام اسٹیک ہولڈرز وطن کی سلامتی، خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں چین، سعودی عرب و دیگر ممالک نے ہماری مدد کی، چین، سعودی عرب، یواےای، ترکیہ و دیگر دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

صدرمملکت نے مزید کہا کہ شاندار پریڈ پر پریڈ کمانڈر اور منتظمین کو مبارکبارد پیش کرتا ہوں، آزادی کی راہ میں قربانیاں پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بہادر مسلح افواج دفاع پاکستان کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دنیا قیام امن اور دہشت گردی کیخلاف ہماری قربانیوں کی معترف ہے، قومی اتفاق رائے سے مؤثر حکمت عملی، صوبوں اور وفاق میں بہتر روابط کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، کسی کو ملک کا امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

صدرمملکت نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قتل عام، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، خطے میں عدم استحکام کی بڑی وجہ بھارتی توسیع پسندانہ عزائم ہیں، جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے سے بھی خطے میں عدم استحکام ہے، غیر قانونی بھارتی زیر تسلط جموں وکشمیر کے عوام 77 سال سے اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

لڑاکا طیاروں کا شاندار فلائی پاسٹ

مسلح افواج کے لڑاکا طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کیا، فلائی پاسٹ میں میراج لڑاکا طیارے، پاکستان کی پہچان جے ایف 17 تھنڈر شامل تھے، فلائی پاسٹ میں ونگ کمانڈرحسن صدیقی کی قیادت میں ایف 16 لڑاکا طیاروں نے شاندار مظاہرہ کیا۔

فلائی پاسٹ میں ایف 7 پی جی چیتا اور جے 10 سی، پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیارے سی ون تھرٹی، جدید ترین جاسوسی نظام سے لیس طیاروں، پاک بحریہ کے اینٹی سب میرین لڑاکا طیاروں، پاک بحریہ کے اینٹی سب میرین لڑاکا طیاروں نے شاندار مظاہرہ پیش کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں