اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا خط: سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس طلب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے انٹیلی جنس اداروں کی عدلیہ کے معاملات پر مداخلت کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان فائز عیسیٰ نے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا ہے

چیف جسٹس پاکستان نے اس سلسلے میں اٹارنی جنرل منصور عثمان سے مشاورت بھی کی جس کے بعد فل کورٹ اجلاس طلب کیا ہے۔

وفاقی وزیر قانون اوراٹارنی جنرل نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ زیر غور آیا، ملاقات چیف جسٹس پاکستان کے چیمبر میں ہوئی۔

دریں اثنا چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ کا انتظامی فل کورٹ اجلاس بلا لیا، ذرائع کے مطابق اجلاس آج چار بجے سپریم کورٹ میں منعقد ہوگا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ زیر غور آئے گا،اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں