خودکش حملے کے بعد سکیورٹی خدشات، وزیر اعظم داسو میں چینی انجینیئرز سے ملیں گے

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین چینی انجینئرز کی میتیں لے کر چین پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیراعظم محمد شہباز شریف آج بروز پیر داسو، کوہستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم چینی باشندوں پر بشام کے مقام پر ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کے تناظر میں داسو ڈیم منصوبے میں کام کرنے والی چینی کمپنی کے انجینئرز سے ملاقات کریں گے۔

وزیرِ اعظم چینی انجینئرز اور ورکرز سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ بشام میں دہشت گردی کے واقعے بعد وزیرِ اعظم نے چینی باشندوں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے فوری اور واضح اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔

وزیراعظم اس موقع پر چینی انجینئرز اور ورکرز سے گفتگو بھی کریں گے۔

ادھر دوسری جانب وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک چینی انجینئرز کی میتیں لے کر چین پہنچ گئے۔ میتیں پاکستان ایئر فورس کے طیارے سے چینی صوبے کے شہر اوہان منتقل کی گئیں۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک نے انجینئرز کی میتوں کو چینی حکام کے حوالے کیا۔

چوہدری سالک نے چینی انجینئرز کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں