عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ سنبھال لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے ایوان زیریں قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے عمر ایوب کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف/ اپوزیشن لیڈر ڈیکلیئر کر دیا جس کے بعد عمر ایوب نے چیمبر میں جا کر عہدہ سنبھال لیا۔

قومی اسمبلی کے سوشل میڈیا اکائونٹس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے منگل کے روز حزب اختلاف کے اراکین بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب اور ملک محمد عامر ڈوگر نے ملاقات کی۔

ملاقات میں قائد حزب اختلاف کی نامزدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائد حزب اختلاف کے لیے عمر ایوب کا نام اپوزیشن کی طرف سے جمع کروایا گیا تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کے رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس کے رول 39 کے تحت سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد عمر ایوب کو قائد حزب اختلاف ڈیکلیئر کر دیا۔

اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کیلئے کاغذات جمع کرنے کا وقت کل مورخہ یکم اپریل 2024 کو شام 6 بجے تک تھا، مقرر وقت تک کسی دوسرے امیدوار کے کاغذات موصول نہیں ہوئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں