آرمی چیف کی صدر مملکت سے ملاقات، تخریبی عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا عزم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں صدر مملکت نے مخصوص سیاسی جماعت اور اس کے چند افراد کی جانب سے ادارے اور اس کی قیادت کے خلاف سیاسی مفادات کے حصول کے لیے لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات پر تشویش کا اظہار کیا۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق ملاقات کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف نے صدر مملکت کو دہشت گردی کے خلاف جاری فوجی آپریشنز سے آگاہ کیا۔ انھوں نے ملاقات میں روایتی خطرات کے خلاف آپریشنل تیاریوں پر بھی روشنی ڈالی۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے علاقوں سمیت ترقیاتی منصوبوں میں فوج کے کردار بارے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات میں صدر مملکت نے پاکستان کی مسلح افواج کے مثالی کردار کو سراہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں فوج کی خدمات کلیدی حیثیت کی حامل رہی ہیں۔ صدر مملکت نے متاثرہ علاقوں کی سماجی ترقی کے لیے فوج کی کوششوں کو بھی سراہا۔صدر مملکت نے قومی ترقی کی جانب پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کو بھی اجاگر کیا۔

صدر مملکت نےدہشت گردی کے خلاف پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت نے قومی طاقت کے تمام عناصر کے ذریعے دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیر اعظم ہاوٴس میں شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم ہاوٴس آمد پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا تھا۔ ملاقات میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ امور اور سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

صدر مملکت کا ایک مخصوص سیاسی جماعت اور اس کے چند افراد کی جانب سے ادارے اور اسکی قیادت کے خلاف محدود سیاسی مفادات کے حصول کیلئے لگائے گئے بے بنیاد اور بلاجواز الزامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ صدر مملکت کا رخنہ ڈالنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نےقوم کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون ہمیشہ پاکستانی قوم کی استقامت اور طاقت کی علامت رہے گا۔ صدر مملکت نے شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت نے شہداء اور ان کے خاندانوں کی عزت و تکریم کیلئے قوم کے غیر متزلزل عزم کا بھی اعادہ کیا ۔ملاقات میں پاکستان میں امن، سلامتی اور ترقی کی اقدار برقرار رکھنے کیلئے یکجہتی اور عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں