لاہور ہائی کورٹ کے ججز کو بھی دھمکی آمیز خط موصول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسلام آباد ہائی کورٹ کے بعد لاہور کی عدالت عالیہ کے تین ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کے مطابق دھمکی آمیز خط جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عالیہ نیلم کےنام بھجوائےگئے ہیں۔ یہ تمام ججز انتظامی کمیٹی کے رکن ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انسداد دہشت گردی پولیس کی ٹیم اور ڈی آئی جی آپریشنز سمیت پولیس افسران ہائی کورٹ پہنچ گئے اور عدالت کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

یاد رہے کہاسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت آٹھ ججز کو منگل کے روز پاؤڈر سے بھرے دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں